سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کومشکوک خطوط موصول، نام بھی سامنے آگئے

اسلام آباد(پی این آئی)ججوں کو مشکوک خطوط ملنے کا سلسلہ نہ رکا اور سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کے نام مشکوک خطوط موصول ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عائشہ ملک کے نام مشکوک خط موصول ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ سپریم کورٹ عملے نے مشکوک خطوط سی ٹی ڈی حکام کےحوالے کردیے۔خیال رہےکہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان سمیت 6 ججوں کے نام پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط آئے تھے، ان ججوں میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں ۔فارنزک رپورٹ کے مطابق پاؤڈر میں آرسینک کی مقدار 10 فیصد پائی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط مل گیا جس کے بعد اب تک لاہور ہائی کورٹ کے 6 ججوں کو مشکوک خطوط مل چکے جبکہ سب سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں کو مشکوک خط موصول ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close