پی ٹی آئی اب آکر حکومت بنانا چاہتی تو بنالے، وفاقی وزیر نے پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اب آکر حکومت بنانا چاہتی تو بنالے، احتجاج سے ہمیں کیوں پڑنا ہے؟ہم نے تو پہلے بھی کہا تھا حکومت بنالیں، اگر احتجاج کرکے حکومت گرانی ہے تب بھی گرا دیں، پی ٹی آئی حکومت بنانے کیلئے الیکشن لڑ رہی تھی تو پھر کیوں حکومت نہیں بنائی؟آتے حکومت بناتے اور عوام کے مسائل حل کرتے، ہم بھی حل کررہے ہیں۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز نے سپریم کورٹ کو خط لکھا جس پر سپریم کورٹ نے ہمیں جوڈیشل کمیشن بنانے کی ہدایت کی، ہماری طرف سے ججز کے خطوط پر انکوائری میں کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔جو بھی اس ساری صورتحال کا فائدہ لینا چاہتا ہے کہ لگتا وہ اتنا بے وقوف نہیں، وہ پوری طرح بھی سفوف ڈال سکتا تھا، یہ کام دھمکانے کیلئے کیا گیا ہے یا دباؤ ڈالنے کیلئے حکومت اس کا پتا لگائے گی۔

مصدق ملک نے کہا کہ ن لیگ کو کوئی بھی چارج شیٹ نہیں کررہا ، یہ سسٹم کو چارج شیٹ کررہے ہیں، جو ہمیں کہتے ہیں ان سے پوچھیں ہم گوجرانوالہ، فیصل آباد میں ہمارا تختہ ہوگیا۔ کیا سلیکشن کا مقصد یہ تھا کہ کے پی میں پی ٹی آئی کو جتوا دیا جائے اور مولانا کو ہرا دیا جائے؟ اسی طرح کراچی میں جماعتیں رو رہی ہیں، پنجاب میں مبصرین کہہ رہے تھے کہ ہمیں 90سے 105تک سیٹیں ملیں گی، لیکن ہمیں سیٹیں نہیں ملیں، الیکشن سے کوئی بھی خوش ہوکر نہیں نکلا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں