عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان سمیت درجنوں کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

علیمہ خان کے خلاف مقدمہ عمران خان کی رہائی کیلئے دعائیہ تقریب کے دوران شاہراہ عام بند کرنے، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور سرکاری اہلکاروں کے خلاف مزاحمت پر مبنی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کارکنان کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں جو تھانہ سٹی کے ایس ایچ او سجاد احمد کی مدعیت میں درج کی گئی۔مقدمے میں علیمہ خان کے علاوہ بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد، سینیٹر سیمی زیدی، عاصمہ قدیر، میجر (ر) اقبال خٹک، زیاد خلیق کیانی، طارق عزیز بھٹی، کرنل (ر) اجمل صابر ، نیاز اللہ نیازی، تنویر اسلم سمیت دیگر کے نام شامل کئے گئےہیں۔مقدمے میں درج کیا گیا کہ ملزمان نے لیاقت آباد پولیس ریسکیو ون فائیو کے سامنے سڑک بلاک اور نعرے بازی کی، انہیں روکا گیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور پریس کلب کے سامنے جا کر ہلڑ بازی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close