6ججز کا خط، پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بار کونسل نے عدلیہ میں مداخلت کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان بار نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز پر مشتمل کمیشن بنانے مطالبہ کر دیا۔

وائس چیئرمین کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں عدالتی امور میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 معزز ججز کے خط پر غور کیا گیا۔کونسل نے قرار دیا کہ ججز کو ہماری قوم میں سب سے زیادہ عزت دی جاتی ہے۔ ججز مقدمات کا فیصلہ کرنے کی اہم ذمے داری نبھاتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے استعفے کا مطالبہ غیر ضروری ہے۔ مطالبہ ان لوگوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جو عدلیہ میں تقسیم چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close