معافی مانگنے کی پیشکش کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)معافی مانگنے کی پیشکش کر دی گئی۔۔۔لاہور ہائی کورٹ نے توہینِ عدالت کے مرتکب وکیل کے خلاف دائر ریفرنس پر سماعت وکیل کی درخواست پر پیر تک ملتوی کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے جسٹس سلطان تنویر کے ریفرنس پر سماعت کی۔وکیل زاہد محمود گورایہ نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹس سے استدعا کی کہ سماعت ملتوی کر دیں پیر تک جسٹس سلطان تنویر سے معافی بھی طلب کر لوں گا۔چیف جسٹس شہزاد احمد خان نے کہا کہ آپ خدا سے معافی مانگیں، ہم تو عاجز سے بندے ہیں، یہ سیدھا سا کیس ہے، اس میں فردِ جرم عائد ہونا ہے،

میں اس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر چلانا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ جسٹس سلطان تنویر احمد نے ایڈووکیٹ زاہد محمود کے خلاف توہینِ عدالت کا ریفرنس بھیجا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close