لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھجوائے خطوط میں موجود پاؤڈر کیا تھا ؟ فرانزک رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط میں موجود پاؤڈر کی فرانزک رپورٹ تیار کر لی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطوط کے لفافوں میں معمولی مقدار لیتھل آرسینک کی پائی گئی۔ آرسینک سونگھنے سے پھیپھڑے کی سوجن ، ناک کی سوزش اورخون کا بہاؤ ہو سکتا ہے۔ آرسینک کی شناخت گیس کروماٹو گرافی ، ماس سپیکٹرو میٹری ٹیکنیک سے ممکن ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی خطوط سے متعلق مزید تحقیق کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close