احتجاجی تحریک کا آغاز کب سے ہوگا؟پی ٹی آئی رہنماوں کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف عید کے بعد احتجاج کا اعلان کر دیا، اگلے اجلاس میں جلسوں کا شیڈول جاری کریں گے، بنیادی مقصد آئین اورقانون کی بالا دستی، اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

راولپنڈی میں اسد قیصر کا عمر ایوب،بیرسٹر گوہر و دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم عید کے بعد بھرپور تحریک چلائیں گے۔ہمارا ایک بڑا اتحاد بن چکا ہے اور اس کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو۔ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم جوڈیشل کونسل اور سپریم کورٹ خطوط کے معاملے پر فل کورٹ بینچ بنا کر اس کی سماعت کرے گا اور ان اداروں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔ججز پر جو ظلم ہوا ہے ان کو جو خط موصول ہوئے ہیں تو کیااس ملک میں کوئی قانون موجود ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے نظرئیے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا پیغام دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے فوکل پرسن کی کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس میں میں، شبلی فراز، علی ظفر، نعیم پنجوتھا، بیرسٹر گوہر شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا سے سنگین شکایات موصول ہورہی ہیں، یہ ملک کے خلاف سازش ہے کہ اس صوبے کو نمائندگی سے محروم کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close