اسلام آباد(پی این آئی)حکومت کی جانب سے عیدالفطرکی 10سے13 اپریل تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے تاہم عیدالفطر پر اپنے آبائی علاقوں میں جانے والے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔
خیال رہےکہ ہر سال عیدین کے موقع پر عید سے ایک دن پہلے بھی تعطیل کا اعلان کیا جاتا رہا ہے اور حکومت کی طرف سے اس مرتبہ عید سے ایک دن پہلے تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اسی وجہ سے عید سے ایک دن پہلے تعطیل نہ ہونے پر آبائی علاقوں میں جانے والوں کے لیے مشکل پیدا ہوگئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت نے 9 اپریل کو تعطیل کا اعلان نہ کرکے مشکل میں ڈال دیا ہے، 10اپریل کو عیدالفطر ہونے کی صورت میں کیسے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچیں گے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ اس سے پہلے عیدین پر حکومت کی جانب سے ایک دن پہلے تعطیل دی جاتی تھی، حکومت آبائی علاقوں میں جانے کے لیےعید سے ایک دن پہلے 9 اپریل کو تعطیل کا اعلان کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں