سینیٹ انتخابات، اجلاس کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)سینیٹ اجلاس 9 اپریل کو ہونے کا امکان ہے جس میں سینیٹ کے نومنتخب اراکین حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے اور سینیٹ کے پہلے اجلاس میں نومنتخب ممبران حلف لیں گے۔ذرائع کے مطابق نومنتخب ممبران کے حلف کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی کیا جائےگا۔ سینیٹ کی 19 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ 2 اپریل کو ہوئی تھی ہوئی جبکہ خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر الیکشن ملتوی ہونے کی بعدسینیٹ میں اب ارکان کی کل تعداد 85 ہے۔ دوسری طرف سینیٹ کی 37 نشستوں پر الیکشن ہونے کے بعد اب تک کی پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلز پارٹی 24 نشستوں کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close