اسلام آباد(پی این آئی)کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس میں ریلوے انتظامیہ 4 بوگیاں لگانا بھول گئی۔
پڈعیدن، بھریاروڈ اور محراب پور سے سوار ہونے والے مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ نشستیں نہ ملنے کے باعث مسافر سخت نالاں ہیں۔اس حوالے سے اسٹیشن ماسٹرمحراب پور کا کہنا ہےکہ بوگیاں نہ لگانے سے متعلق کراچی انتظامیہ ہی بتاسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں