پی ٹی آئی کے 7 رہنماؤں کو جیل میں خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی،کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے 7 رہنماؤں کو اڈيالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

ملاقات کرنے والوں میں عمر ایوب ، شبلی فراز، رؤف حسن اور اسد قیصر بھی شامل ہیں۔اس سے قبل اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے تحریک انصاف کے 11 رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی جن میں بیرسٹرگوہر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت، فیصل جاوید، زرتاج گل، عمیرنیازی اور دیگر شامل تھے۔میڈيا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ عید کے بعد ہم اپنی تحریک شروع کر رہے ہیں ،گرینڈ الائنس کو حتمی شکل دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے ہمارے چُرائے ہوئے مینڈیٹ کیلئے جدوجہد جاری رکھنی ہے، وہ عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ امید رکھتے ہیں سپریم کورٹ فل بینچ بنا کر ججز کے خط کی تحقیقات کرے گی،ججز کو دھمکی آمیز خطوط پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں