اعظم سواتی سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

اعظم سواتی جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے،کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کےجج طاہرعباس سپرا نےکی۔عدالت نے اعظم سواتی پر دہشتگردی کی دفعات کےتحت درج مقدمےمیں دائمی وارنٹ منسوخ کردیے۔اعظم سواتی نے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری بھی دائرکردی، وکیل صفائی نے کہا کہ عدم پیشی کے باعث عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت خارج کردی تھی۔انسداد دہشتگردی عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی عبوری ضمانت20 اپریل تک منظورکرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں