راولپنڈی(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سے آج صبح ملاقات ہوئی، ان کا معائنہ کیا ہے، بشریٰ بی بی کو زہر دینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے،بہتر ہوگا کہ چیک کیا جائے کہ کوئی سنجیدہ مسئلہ تو نہیں۔
بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج کاکہناتھا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے اس وقت کوئی شواہد نہیں ہیں،بشریٰ بی بی کو زہر دینے سےمتعلق کوئی ٹیسٹ نہیں کر رہے،اس وقت بشریٰ بی بی کو ایسے کسی مسئلے کی تصدیق نہیں ہوئی،بہتر ہوگا کہ چیک کیا جائے کہ کوئی سنجیدہ مسئلہ تو نہیں۔
ڈاکٹر عاصم یوسف نےکہاکہ ابھی تک بشریٰ بی بی کی طبیعت بہتر نہیں، اب کم کھارہی ہیں،بشریٰ بی بی کو فکر تھی کہ کھانے میں مرچیں تھیں،بشریٰ بی بی کو 2ماہ پہلےکھانا کھانے، نگلنے اور ہضم کرنے میں تکلیف ہوئی، بشریٰ بی بی کی طبیعت 2ماہ پہلے کھانے کے بعد خراب ہوئی تھی،پہلے جو دو ماہ تکلیف ہوئی، اس وقت علم نہیں کہ کیا ہوا تھا،ان کا کہناتھا کہ صحت کے حوالے سے عمر کو دیکھتے ہوئے ٹیسٹ ہونے چاہئیں،صحت کے مسائل کی درست تصدیق کیلئے معدے کا معائنہ ہونا چاہئے،ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ہفتے کے روز ملاقات ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں