اسلام آباد(پی این آئی )عمرہ زائرین،سعودی رہائشی اور ورک ویزاکے حامل مسافروں کیلئے اچھی خبر سامنے آ گئی ہے جہاں قومی ایئر لائن نے خلیجی ریاست کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں بیس فیصد جبکہ سعودی رہائشی اور ورک ویزا والوں کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے۔کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 اپریل سے11اپریل تک رہے گاجبکہ پی آئی اے اکانومی کلاس کے کرائے میں50 ہزارروپے تک کمی کی گئی ہے۔دوسری جانب جدہ، مدینہ ریاض اور دمام جانے والے7 سے11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ لاہور ریجن سے اکانومی کلاس کا کرایہ1 لاکھ 3 ہزار 680 روپے مختص کیا گیا ہے۔کراچی ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95 ہزار 400 روپے مختص کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں