اسلام آباد(پی این آئی)ججز کوخطوط کا معاملہ، وزیراعظم بھی خاموش نہ رہ سکے۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ججز کے خطوط کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کرنی چاہیے۔اسلام آباد میں کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہوئی ملاقات کی روشنی میں کابینہ کی منظوری سے انکوائری کمیشن بنایا۔وزیراعظم نے کہا کہ سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کی مشاورت سے انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا، تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی، ججز کو مشکوک خطوط ملنے کی تحقیقات ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں