شیر افضل مروت کو رانگ نمبر قرار دیدیاگیا

اسلام آباد(پی این آئی)شیر افضل مروت کو رانگ نمبر قرار دیدیاگیا۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور گلوکار سلمان احمد کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی ۔سلمان احمد نے اپنی ٹوئٹ میں شیر افضل مروت کو رانگ نمبر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’شیر افضل مروت آپ نے اپنے لیڈر کا غلط فائدہ اٹھایا، عمران خان نے آپ کو سائیڈ لائن کرکے درست کیا، خرم روکھڑی کی طرح آپ بھی رانگ نمبر ہیں‘۔انہوں نے یوٹیوبر عادل راجا اور حیدر مہدی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ سچائی کی نشاندہی کرنے پر وہ ان دونوں کی حمایت کرتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنما سلمان احمدکو جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ آپ کا بیان آپ کی سوچ کا عکاس ہے، ایسے تنازع سے آپ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ آپ اور آپ جیسے دو غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹ لے گی، 5 اپریل تک انتظار کریں، آپ کو جواب ضرور دیاجائےگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close