عیدالفطر، پاکستان میں سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(پی این آئی)عیدالفطرپاکستان میں سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری۔۔۔پاکستان میں وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی چار سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔جمعرات کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو 10 اپریل سے 12 اپریل تک عید کی چھٹیاں ہوں گی اور ان کے دفاتر بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں چھ دن کھلے رہنے والے سرکاری دفاتر کے ملازمین کو چار دن چھٹیاں ہوں گی اور ایسے دفاتر بدھ 10 اپریل سے سنیچر 13 اپریل تک بند رہیں گے۔وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی مجموعی طور پر چار سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز عیدالفطر کی تعطیلات کی سمری کی منظوری دی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close