سلام آباد (پی این آئی)اسلام آباد میں دھرنا دیں گے دیکھتے ہیں۔۔۔ شیر افضل مروت نے دھمکی دے دی۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم پنجاب جا رہے ہیں، اسلام آباد میں دھرنا دیں گے دیکھتے ہیں کون لاٹھیاں برساتا ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ 30 ہزار لوگ ساتھ ہوں، دیکھتے ہیں کون ہم پر لاٹھیاں برساتے ہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے علی امین گنڈاپور کے بیانیے کی تائید کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں کیسے ن لیگ اور جے یو آئی کو دی جا سکتی ہیں۔شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا بیان آپ کی سوچ کا عکاس ہے، ایسے تنازع سے آپ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ اور آپ جیسے دو غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹ لے گی، 5اپریل تک انتظار کریں، آپ کو جواب ضرور دیا جائے گا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں