اسلام آباد(پی این آئی)ججوں کو مشکوک پاؤڈر والے خط کہاں سے پوسٹ کیے گئے؟ تہلکہ خیز انکشاف۔۔۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اسلام آباد سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو بھجوائے گئے خطوط کی تفتیش کر رہی ہے۔ سی ٹی ڈی کی ابتدائی تفتیش میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کو خطوط ایک ہی جگہ سے بھیجے گئے، خطوط سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ راولپنڈی سے بھیجے گئے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق خطوط پر اسٹیمپ سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کی ہے، سب ڈویژنل پوسٹ آفس سیٹلائٹ ٹاؤن کے عملے سے بھی تفتیش کی جار رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس متعلقہ پوسٹ آفس کے تمام پوسٹ باکسز کے قریب سی سی ٹی وی کے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں