عیدالفطر کے موقع پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ وزیراعظم نے منظوری دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر چار دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔اعلامیے کے مطابق 10 سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔بدھ سے ہفتہ 4سرکاری تعطیلات کے بعد اتوار کو بھی چھٹی ہونے کی وجہ سے عید الفطر کی تعطیلات 5ہوجائیں گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے عید الفطر کی تعطیل کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ پیر 29 رمضان المبارک اور 8 اپریل کی مناسبت سے رمضان المبارک کا آخری دن ہے اور 9 اپریل بروز منگل سے عید کی چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close