میں نے کسی کو تھپڑ نہیں مارا، شیر افضل مروت پھٹ پڑے

پشاور(پی این آئی)میں نے کسی کو تھپڑ نہیں مارا، شیر افضل مروت پھٹ پڑے۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ غلط خبر چلائی گئی، میں نے کسی کو تھپڑ نہیں مارا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ویڈیو میں کہاں تھپڑ نظر آرہا ہے؟ وہ کارکن نہیں میرا گارڈ تھا۔انہوں نے کہا کہ کیسز کی ہمیں فکر نہیں، یہ چلتے رہیں گے۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ ہمیں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے محروم کرنے کے لیے کے پی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کیے گئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی میں شیر افضل مروت کی ایک شخص کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close