حافظ نعیم الرحمان کا سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے سے متعلق بڑا اعلان

کراچی (پی این آئی)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ایک بار پھر سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

کہتے ہیں ‏سیٹ چھوڑنے کا فیصلہ آخری اور حتمی ہے ، گوشوارے قانونی ضرورت کے تحت جمع کرائے گئے ،جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ تمام نتائج فارم 45 کے مطابق جاری کیے جائیں،وہ تمام سیٹیں جو جماعت اسلامی نے جیتیں وہ واپس کی جائیں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز حافظ نعیم الرحمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close