لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے چیف جسٹس کو بڑا مشورہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)مرکزی رہنماء ن لیگ میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس 2013 سے 2024 تک کے ادوار کی تحقیقات کروا لیں تو پاکستان چل پڑے گا، تاریخ اہم موڑ پرہے چیف جسٹس پر یہ سب گزری ہے ، وہ قوم پر احسان کریں ، دونوں ادوار کو تحقیقات کرکے کھنگال لیں۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اگر بینیفشری ہوں تو یہاں سے نہیں پیچھے سے شروع کرلیں، زیادہ پیچھے نہ جائیں صرف 2013 سے 2024 تک ادوار کو کھنگال لیں ، ججز کو اپنے خط میں لکھنا چاہیے تھا کہ کون مداخلت کرتا ہے؟ ہم بھی 5 ججز کا نام لیتے تھے اور چیختے رہے کہ فلاں کے کہنے پر فیصلے دیتے ہیں ان فیصلوں کا نقصان نوازشریف، مسلم لیگ ن اور حکومت کو ہوتا تو برداشت کرلیتے، اس کا نقصان ریاست اور معیشت کو پہنچا ہے،دونوں ادوار کی تحقیقات کرنی چاہئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close