پولیس کی کارروائی ، اعتکاف میں بیٹھے چور گرفتار، کیا چوری کرنے کا الزام تھا؟

لیہ(پی این آئی)ضلع لیہ میں پولیس نے کارروائی کر کے اعتکاف پر بیٹھے چور کو گرفتار کرلیا۔

ضلع لیہ کے تھانہ فتح پور پولیس کے مطابق کارروائی چک نمبر 106 ایم ایل کی جامع مسجد میں کی گئی۔ فتح پور پولیس کا کہنا ہے کہ ’ملزم بلاول نے اپنے ساتھی شاہ زیب کے ہمراہ دو روز قبل موتی بازار میں درزی کی دُکان سے 12 جوڑے چوری کیے تھے۔‘ پولیس نے مزید بتایا کہ ’ملزمان نے عبدالغفور نامی درزی کی دُکان کے تالے توڑ کر 12 جوڑے چُرا لیے تھے۔‘ ’چوری کے بعد ملزم بلاول اعتکاف پر بیٹھ گیا جس کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سُراغ لگایا گیا۔‘ پولیس کے مطابق ’ملزم کو مسجد سے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا اور اُس سے چوری شدہ 12 جوڑے برآمد کر لیے۔‘ ’ملزم کے ساتھی شاہ زیب کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close