سیاسی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

وانا (پی این آئی) شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علما اسلام کے اہم رہنما نور اسلام نظامی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے پاکستان بازان کے قریب نامعلوم افراد نے جمعیت علما اسلام کے اہم رہنما نور اسلام نظامی کو نشانہ بنایا۔ڈی پی او شمالی وزیرستان نے بتایا کہ نور اسلامی نظامی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے میران شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close