شیر افضل مروت کی چھٹی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید بانی عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسنز کی فہرست سے نکال دیا ۔

عمران خان نے شیر افضل مروت کو اپنےملاقاتیوں کے لئے نام طے کرنے والوں کی فہرست سے بھی نکال دیا۔ انہوں نے شیر افضل مروت کو اپنی سوشل میڈیا کی ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے یہ فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close