عیدالفطر کا چاند، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہوگا؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چئیرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ کمیٹی شوال کےچاند کا اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر کرے گی ۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات ، سپارکو اور سائنس ٹیکنالوجی کے حکام شریک ہوں گے۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگاجبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام قریب آنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جبکہ کروڑوں مسلمان یہ جاننے کیلئے بھی کوشاں ہیں کہ عید الفطر کس تاریخ کو ہو گی۔ ملک بھر میں شوال کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close