علی امین گنڈاپور نے احتجاج کا اعلان کر دیا

پشاور(پی این آئی)وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کے پی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے غیر قانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دی۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے مزید کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین نے ایک بات سکھائی کہ ہم لڑیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 25 ارکان کو الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نشستیں دی ہیں۔سینیٹ الیکشن کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی پہنچے تھے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات تا حکمِ ثانی ملتوی کر دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اپوزیشن اراکین نے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس کو منظور کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close