چیف الیکشن کمشنرکی تقرری اور مدت ملازمت میں تبدیلی کا مطالبہ کردیاگیا

اسلام آباد(پی این آئی) چیف الیکشن کمشنرکی تقرری اور مدت ملازمت میں تبدیلی کا مطالبہ کردیاگیا۔۔۔ پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنرکی تقرری اور مدت ملازمت میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔تحریک انصاف نے آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکی تقرری اور مدت ملازمت میں تبدیلی کی جائے۔بل میں چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی کی مدت ایک سال تجویز کی گئی ہے اور کہا گیا ہےکہ چیف الیکشن کمشنر کی ایک سالہ مدت کے بعد الیکشن کمیشن ممبران کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا جائے۔

بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹس اور وفاقی شرعی عدالت کے ججوں کی تقرری کے لیے مقابلے کا امتحان کمیشن لے، ججز کے مقابلے کے امتحان کے قواعد کمیشن بنائے اور کمیشن نامزدگی کی سفارش کرے۔۔۔

close