مستحق افراد کیلئے عید پیکج کا اعلان کر دیا گیا، ہر خاندان کو کتنے ہزار روپے دیے جائیں گے؟

پشاور(پی این آئی) مستحق افراد کیلئے عید پیکج کا اعلان کر دیا گیا۔۔ خیبرپختونخوا میں مستحق افراد کیلئے عید پیکج کےتحت گرانٹ جاری کردی گئی۔

 

 

 

صوبائی محکمہ خزانہ نے ایک ارب 15 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں اور محکمہ زکوٰۃ کو مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔محکمہ زکوٰۃ کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ 115 صوبائی حلقوں کیلئے فنڈز جاری کیےگئے، مستحق فی خاندان کو 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے رمضان پیکج سے محروم مستحقین کیلئے عید پیکج کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close