اسلام آباد(پی این آئی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی طرف سے ارجنٹ کیٹیگری میں قومی شناختی کارڈز کے اجراء کے وقت میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نادرا کے آفیشل ایکس اکائونٹ پر بتایا گیا ہے کہ ارجنٹ کیٹیگری میں شہریوں کو شناختی کارڈز 23دن میں جاری ہوتے تھے، اب یہ دورانیہ کم کرکے 15دن کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نادرا کی اس نئی پالیسی کے لاگو ہونے کے بعد اب شہریوں کو ارجنٹ کیٹیگری میں اپنا نیا قومی شناختی کارڈ 15دن میں دستیاب ہو گا۔سروس میں اس بہتری کے باوجود نادرا کی طرف سے ارجنٹ شناختی کارڈز کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔نادرا کی طرف سے شہریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن +92-51-111-786-100 قائم کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں