پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی گرفتاری ہوگئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب طلحہ افراسیاب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب طلحہ افراسیاب کیانی کو انسداد دہشتگردی عدالت کے باہرسے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ طلحہ افراسیاب راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیس میں ضمانت حاصل کر کے عدالت سے باہر آئے تھے کہ انہیں 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔ طلحہ افراسیاب کیانی کو ایس ایچ او سول لائنز نے نفری کے ہمراہ حراست میں لیا۔ بعدازاں پولیس طلحہ افراسیاب کیانی کو لے کر تھانہ سول لائنز روانہ ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close