سینیٹ الیکشن ، مسلم لیگ (ن)کو پنجاب میں بڑی حمایت مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) نے پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ نواز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ٹیکنو کریٹ خواتین اور اقلیتی نشست پر ن لیگ کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اپنی امیدوار فائزہ ملک کو ریٹائرڈ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔پی پی رہنما ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ خواتین اور اقلیتی نشست پر سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ہمارے ووٹ کم تھے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگنے تھے۔صحافی کے سوال کے جواب میں ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ فیصل ووڈا کا اصل حامی کون ہے سب جانتے ہیں، سارا زمانہ جانتا ہے آپ نہیں جانتے توہم کیوں جانیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں