پی ٹی آئی کی گرفتار خواتین کارکنان صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو کس کے حوالے کر دیا گیا؟عدالت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو میانوالی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے خلاف میانوالی کے تھانہ کمر مشانی میں مقدمہ درج ہے، دونوں ملزمان کو آج لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نئے مقدمہ کی تفتیش کے لئے منتقل کرنے کی غرض سے راہداری ریمانڈ لینے کے لئےپیش کیا گیا ۔ عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا ایک دن کا راہ داری ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ کل دونوں ملزموں کو سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہیش کیا جائے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی ۔میانوالی پولیس کے نمائندہ اہلکاروں نے عدالت میں پیش ہو کر ملزم خواتین کے راہ داری ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close