پشاور(پی این آئی)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے عام انتخابات میں وزیراعلیٰ کے پی پر دھاندلی کرنے اور زبردستی ووٹ کاسٹ کرانے کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کے معاملے پر سماعت کی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری کر دیا۔ علی امین گنڈاپور کے مخالف امیدوار نے الیکشن کمیشن میں درخواست کر رکھی ہے جس میں اس نے انتخابات میں دھاندلی اور زبردستی ووٹ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں