نواز یا شہباز؟ شیخ رشید نے پیشگوئی سچی ہونے کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)نواز یا شہباز؟ شیخ رشید نے پیشگوئی سچی ہونے کا دعویٰ کر دیا۔۔۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بہت پہلے کہا تھا کہ ن میں سے ش نکلے گی، نواز شریف کی سیاست کی جگہ شہباز شریف نے لی ہے، بہت پہلے کہا تھا کہ شہباز شریف کی سیاست چلے گی نواز شریف کی نہیں۔شیخ رشید نے انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 9 مئی کے 3 مقدمات کی 3، 3 نقول ہمیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف 9 مئی کے 17 کیسز چل رہے ہیں،

11 کیسز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ہیں، آئندہ سماعت پر بھی پیش ہوں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حکومت جنہوں نے چلانی ہے انہوں نے چلانی ہے، ہماری خاموشی رنگ لائے گی، ہم چاہتے ہیں کہ غریب کا چولہا جلے۔شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو آگے جانا چاہیے، غریب کی حالت بہت خراب ہے، 27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کے لیے معافی کا اعلان کریں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close