اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ تصدق جیلانی پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے رشتے دار ہیں. انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ ججز کی سربراہی میں کمیشن انکوائری رپورٹ بے جان ہوتی ہے، جس طرح شوگر اسکینڈل بھی تھا،یہ ججز کا خط ایک سنگین ایشو ہے، پاکستان میں کبھی بھی ایک وقت میں چھ ججز نے فرد جرم عائد نہیں کیا۔
ججز نے اپنے مصائب مسائل کا ذکر کیا ہے، اس وقت کے چیف جسٹس عطا بندیال اور سینئر جج قاضی فائز عیسیٰ کو بتایا۔ چھ ججز نے سپریم کورت کو خط لکھا کہ عدلیہ اپنے تحفظ اور آزادی کی خاطر کوئی ایکشن لیں ، لیکن سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ایگزیکٹو اپنا فیصلہ خود کریں، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ سے توقع ہے کہ وہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے، عدلیہ میں مداخلت پاکستان کی تاریخ سنگین ترین معاملہ ہے، موجودہ کابینہ نے کمیشن کی تحقیقات سے پہلے ہی فیصلہ دے دیا کہ الزام نامناسب ہے، ایگزیکٹو سے الزامات کی تحقیقات کرنی تھی لیکن انہوں نے فیصلہ دے دیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں