کراچی (پی این آئی) پیپلزپارٹی نےپی ٹی آئی سندھ کی جانب سے سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کو بہانہ قراردیدیا۔
وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا بہانہ بنا رہی ہے، پی ٹی آئی اب بھی الیکشن لڑ رہی ہے، انہوں نے ریٹائرمنٹ فائل نہیں کی، پی ٹی آئی والوں نے ریٹائرمنٹ فائل کرنے کے بجائے صرف پریس کانفرنس کی،پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس بیان بازی اور کہانی سے زیادہ کچھ نہیں، وہ کسی بھی قیمت پر ریٹائرمنٹ کے کاغذات جمع نہیں کروائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا حقائق کی جانچ پڑتال کر کے پی ٹی آئی کے دوہرے معیار کو جانچ سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان صرف ملک میں بدامنی اور بے بنیاد الزامات کی سیاست چاہتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں