تحریک انصاف نے بڑی احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

پشاور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین بیرسٹر گو ہر علی خان نے عمران خان کی رہائی کے لیے عید کے بعد سڑکوں پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

پشاور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئےچیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گو ہرعلی خان نے کہا کہ پانی پی ٹی آئی کے سارےکیس سیاسی ہیں، بانی پی ٹی آئی کا نظریہ ہی جیتے گا۔ عدلیہ کی آزادی لازم ہے، عید کے بعد مزاحمت ہوگی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے۔بیرسٹر گو ہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک پر قابض ٹولے نے عدلیہ کی آزادی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی چھینی ، ان چوروں، ڈاکوں سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close