ججز کے خط کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی کی صحت سے متعلق خبروں پر حکومت کا ردِعمل آگیئا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی صحت سے متعلق ہمارے سامنے کوئی معاملہ نہیں آیا۔

اپنے بیان میں عطاء تارڑ نے کہا کہ تصدیق حسین جیلانی غیر متنازع، ایماندار اور فرض شناس جج رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ تصدق جیلانی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے دفاتر پاکستان میں کھولنے کےلیے اقدامات کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close