ٹوبہ ٹیک سنگھ(پی این آئی)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی اور باپ کے ہاتھوں ماریہ نامی لڑکی کے قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کے قتل کا کیس نیا موڑ اختیار کر گیا ہے ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے دوسرے بھائی اور بھابھی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ گرفتار ملزمان کی جانب سے مقتولہ کو بچانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم دوران تفتیش پولیس کو شک ہوا تو دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب مرکزی ملزمان عبدالستار اور فیصل کو سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دونوں کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ہیومن رائٹس کمیشن کے وفد نے مقتولہ کے گھر کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں کے بیان قلم بند کیے، ساتھ ہی کیس میں فریق بننے کا اعلان بھی کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں