خوفناک ٹریفک حادثے میں ہلاکتیں، افسوسناک خبر آگئی

کلرکہار(پی این آئی)کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کلرکہار میں موٹروے پر دو ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔ ایک ٹریلر بریک فیل ہونے پر ڈیوائیڈر توڑ کر مخالف سمت ٹریلر سے ٹکرایا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔امدادی ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو علاج کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close