سینیٹ الیکشن، کس جماعت نے اپنے اراکین کو فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کا کہہ دیا؟ بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے 6 اراکین سندھ اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈا کو ووٹ ڈالے جائیں۔ اس سے قبل ایم کیو ایم نے بھی فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 6 ایم پی ایز کی حمایت ملنے پر فیصل واوڈا کی جنرل نشست پر جیت یقینی ہو جائے گی، فیصل واوڈا آزاد حیثیت سے سینیٹ کی نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی 12 نشستوں کیلئے سندھ اسمبلی میں پولنگ 12 اپریل کو ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close