اسلام آباد ائیرپورٹ پر اُڑان بھرتے ہی پی آئی اے طیارے کیساتھ کیا ہوا؟ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد ائیرپورٹ سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے سبب انجن کے بلیڈز کو نقصان پہنچا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 325 اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئی تو بلندی پکڑنے کے دوران طیارے کے انجن نمبر 2 سے پرندہ ٹکرا گیا۔

ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرنے پر اے ٹی سی نے پائلٹ کو واپس لینڈ کرنے کی ہدایت کی اور ائیر بس اے 321 طیارہ نے ٹیک آف کے 50 منٹ بعد اسلام آباد ائیر پورٹ پر باحفاظت لینڈنگ کی۔ترجمان نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے انجن کے بلیڈز کو نقصان پہنچا ہے جس وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا اور مسافروں کو متبادل طیارے سے منزل پر روانہ کیا گیا جبکہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر پرواز پی کے 326 کے مسافروں کی روانگی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ انجینئرز کی ٹیم انجن کی مرمت کا کام کرر ہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close