وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے کس کام میں تعاون مانگ لیا؟ اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے سے پتنگ بازی کے خاتمے کے لیے شہریوں سے تعاون مانگ لیا اور کہا ہے کہ پتنگ بازی کا خونی کھیل ختم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں۔

واضح رہے لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ کی ڈور پھرنے سےگزشتہ روز بھی 2 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں واپڈا کا ملازم رضوان اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھرگئی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔دوسری جانب ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں نوجوان عدنان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھرگئی، دونوں افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close