گھر سے 3بچوں کی لاشیں کس حالت میں برآمدہوئیں؟ علاقے میں خوف پھیل گیا

خیرپور (پی این آئی) گزشتہ دنوں گھر کے صندوق سے تین بچوں کی لاشیں ملنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق بچوں کا قتل دشمنی کے تحت کیا گیا۔

خیرپور کے گوٹھ وڈا سمنگ میں 4 روز قبل ایک گھر کے اندر صندوق سے تین بچوں کی لاشیں ملی تھیں، واقعے کے خلاف بی سیکشن تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ 5سالہ مدد علی شیخ، 4 سالہ مسماۃ مہناز شیخ کے والد اور 6 سالہ عارف شیخ کے چچا شاہنواز شیخ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں خاتون سمیت 4 قریبی رشتے داروں کو نامزد کیا گیا۔ایس ایچ او بی سیکشن انور علی ابڑو کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان فرار ہوگئے ہیں، گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے، بچوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ایک بچے پر تشدد کے نشان ظاہر ہوئے ہیں، بچوں کے منہ سے خون دم گھٹنے کے باعث نکلا، حتمی رپورٹ آنے پر مزید انکوائری اور کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close