سرکاری ملازمین کو عید الائونس ملے گا یا نہیں؟ وزارت خزانہ نے اعلان کر دیا

عیدالفطر(پی این آئی) وزارت خزانہ نے اعلان کر دیا۔۔ عید الفطر پر عید الاؤنس ملنے کی خبر فیک نیوز نکلی۔ سرکاری ملازموں کو عید الاؤس ملنے کی خوشی تو نہیں ملے گی تاہم دل خوش کن فیک نیوز نے انہیں ایک آدھ دن تو خوش ہونے کا موقع دے دیا۔

ہفتہ کے روز وزارت خزانہ نے عید الفطر کے موقع پرعید الاؤنس ملنے کے آفس میمورنڈم کو جعلی قرار دے دیا، وزارت خزانہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر عید الاؤنس کے حوالے سے گردش کرنے والا آفس میمورنڈم جعلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close