سابق وفاقی وزیر بابر غوری کاسیاست چھوڑنے کے بعد بڑا اعلان

کراچی(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کا کہنا ہے کہ 5، 6 سال پہلے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر چکا ہوں، میرا کسی سیاسی جماعت یا گروپ سے کوئی تعلق نہیں۔

اپنے بیان میں بابر غوری نے کہا کہ کراچی میں ڈکیتی اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل کا ارباب اختیار فوری نوٹس لیں،جینے دو کراچی کو، محفوظ اور خوشحال کراچی پاکستان کی ترقی کا راستہ ہے۔بابر غوری نے کہا کہ پولیس، ڈی جی رینجرز سے اپیل ہے کہ فوری طور پر کرمنلز کے خلاف کارروائی کریں، صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل ہے کہ کراچی کے معاملات کا فوری نوٹس لیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close