ججز کا خط :کمیشن کے قیام کا معاملہ،پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان بارکونسل اورسپریم کورٹ بار نے جسٹس جیلانی انکوائری کمیشن کے قیام کی حمایت کا اعلان کر دیاہے جبکہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے چیف جسٹس کے استعفے کے مطالبے کی مذمت کی ہے ۔

پاکستان بارکےاعلامیہ میں کہاگیاہےکہ ہائیکورٹ ججز کے الزامات کی تحقیقات وزیراعظم اور چیف جسٹس ملاقات میں طے فورم پر ہی کرائی جائیں ، تصدق حسین جیلانی کی بطور سربراہ کمیشن تعیناتی کی حمایت کرتے ہیں ، کسی دوسرے ادارے کو عدلیہ میں مداخلت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ، پاکستان بار کونسل اور وکلا کمیونٹی چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ، ہائیکورٹ ججز کے حوالے سے چیف جسٹس پر تنقید کو مسترد کرتے ہیں ، معاملے پرغور و فکر کیلئے پاکستان بار جلد جنرل باڈی اجلاس بلائےگی ۔ایک بیان میں صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن کا قیام خوش آئند ہے، ان کی شخصیت پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے ، بار کا کوئی عہدیدار انفرادی طور پر کوئی بیان دے تو اسے سپریم کورٹ بار سےمنسوب نہ کیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close