جیل میں قید پرویز الہیٰ کی طبیعت سے متعلق اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما پرویز الہیٰ کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پمز ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقلی کے خلاف درخواست دائر کر دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پرویز الہیٰ جیل میں گر پڑے جس کے سبب ان کی پسلیوں میں فریکچر ہو گیا، ان کی عمر 78 سال ہے اور وہ دل کے مریض ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر امراض میں مبتلا ہیں۔ زخمی ہونے کے سبب ان کو سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے، ڈاکٹرز کی ہدایت پر پرویز الہیٰ کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، انہیں مسلسل مانیٹرنگ اور علاج کی ضرورت ہے، انہیں جیل متنقل کرنا بدترین انتقامی کارروائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close